اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ حلب کو آزاد کرنے کے بعد تدمر کو بھی وہابی دہشت گردوں سے چھڑائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جب سازش میں ناکام ہوتا ہے تو افراتفری پھیلاتا ہے۔ بشارلاسد نے کہا کہ امریکا افراتفری اس انداز میں پھیلاتا ہے کہ فریقین کو بلیک میل کرسکے۔ امریکہ کی پالیسی ہے کہ بڑے ملکوں کو توڑو اور چھوٹے ملکوں کے مزید حصے بناو۔ ملکوں کے ٹکڑے کرکے امریکہ ان پر کنٹرول میں آسانی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169