15 دسمبر 2016 - 11:58
ولی فقیہ کی پیروی کے بغیر امام زمانہ (ع) کی اطاعت کا دعویٰ فضول ہے: آقائے اختری

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے امام زمانہ(عج) کی اطاعت کے سائے میں فقہا مخصوصا ولی فقیہ کی پیروی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: امام زمانہ کی معرفت کے سائے میں اگر ایک فقیہ اسلام کے دفاع کے لیے کوئی قدم اٹھاتا ہے تو تمام علماء سمیت سب کو اس کی پیروی کرنا چاہیے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اعلی عہدیداروں کی سالانہ نشست میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ماہ ربیع الاول کی اعیاد کی مناسبتوں مخصوصا امام زمانہ(ع) کی امامت کے یوم آغاز کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: امام کی معرفت صرف یہ نہیں ہے کہ ہم امام کے لیے دعا کریں یا ائمہ طاہرین(ع) کی زیارت کے لیے چلے جائیں بلکہ امامت کی معرفت کے لیے کچھ دوسری چیزیں بھی ضروری ہیں۔


حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے امام زمانہ(عج) کی اطاعت کے سائے میں فقہا مخصوصا ولی فقیہ کی پیروی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: امام زمانہ کی معرفت کے سائے میں اگر ایک فقیہ اسلام کے دفاع کے لیے کوئی قدم اٹھاتا ہے تو تمام علماء سمیت سب کو اس کی پیروی کرنا چاہیے یہ ایک ایسا مسلم امر ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے مزید کہا: لیکن افسوس سے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض افراد پر شیطانی وسواس غالب آجاتے ہیں جس کے بعد وہ ولی فقیہ کی مخالفت کے لیے اٹھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
آقائے اختری نے شاہ کے دور کی مثال دیتے ہوئے کہا: بعض افراد شاہ کے ساتھ رابطہ رکھتے تھے اور اس کے سفیر کو اس عنوان سے کہ وہ ایک مسلمان حاکم کا سفیر ہے قبول کرتے تھے لیکن جب امام خمینی نے ملک کا اختیار سنبھالا تو انہی افراد نے امام سے دوری اختیار کر لی!


انہوں نے مزید کہا: آج بھی بعض لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کو دیکھ رہے ہیں اس کے باوجود وقت کے ولی فقیہ کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ چیز امام زمانہ(عج) کی اطاعت کے ساتھ تناسب نہیں رکھتی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا: اس وقت اسلام کے تمام دشمن ہر طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں، امریکہ و برطانیہ سے لے کر عربی ممالک تک سب اسلام اور ایران کے خلاف صف آرا ہیں۔ ایسے میں ہمیں آپس میں متحد ہونا چاہیے، دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اہل بیت(ع) کے سچے خدمت گزار بن کر پوری دنیا میں اسلام کا پرچم سربلند کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲