اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرھاد پرورش نے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کہا کہ اس معاہدے کے مطابق پچاس سیون تھری سیون طیارے جبکہ تیس ٹرپل سیون قسم کے طیارے آئندہ دس برس کے دوران ایران کو فراہم کیے جائیں گے۔
بوئنیگ کمپینی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فلچر براک ڈیل نے، ایران اور اپنی کمپنی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اسی طیاروں کی فروخت کے معاہدے کو حکومت امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس کی اجازت کے بعد ہی ایران کے ساتھ طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ معاہدے کے ذریعے قومی فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا پہلا مرحلہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران نے فرانس کی ایئر بس کمپنی کے ساتھ بھی ایک سو اٹھار مسافر طیاروں کی خریداری کے عبوری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
ایران کی قومی فضائی کمپنی ، ایئر بس کی ذیلی کمپنی اے ٹی آر کے ساتھ بھی بیس، چھوٹے مسافر طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
ایران کی قومی فضائی کمپنی ایران ایئر اور طیارہ ساز کمپنی بوئینگ نے اسی مسافر طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ایران ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرھاد پرورش نے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کہا کہ اس معاہدے کے مطابق پچاس سیون تھری سیون طیارے جبکہ تیس ٹرپل سیون قسم کے طیارے آئندہ دس برس کے دوران ایران کو فراہم کیے جائیں گے۔