12 دسمبر 2016 - 14:27
ایرانی وزیر دفاع کا دورہ جنوبی افریقہ

ایران کے وزیر دفاع جنوبی افریقہ کے حکام سے مذاکرات کے لئے پیر کے روز پریٹوریا کے لئے روانہ ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان، جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع ماپیسا انکا کولا کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جنوبی افریقہ روانہ ہوئے ہیں۔ اپنے اس دورے میں ایران کے وزیر دفاع، جنوبی افریقہ کے مختلف حکام سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں کے۔ ان کے اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی و دفاعی شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169