10 دسمبر 2016 - 18:42
ایران کا سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے ساتھ بینکینگ شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور

محمد نہاونديان نے اپنے سوئٹزرلينڈ اور سويڈن كے دوروں كو كامياب قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس دورے ميں دونوں يورپي ممالك كے حكمرانوں نے ايران كے ساتھ اقتصادي اور تجارتي تعاون كے فروغ پر مختلف طريقوں كے حوالے سے بات چيت كي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدراتی چیف آف سٹاف محمد نہاوندیان نے اپنے سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے دو روزہ دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کا ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں فروغ صرف اس صورت میں ممکن ہوگا کہ بینکینگ نظام میں تعاون کو فروغ ملے.

انہوں نے سٹاك ہوم ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ سوئٹزرلينڈ كے صدر جوہان شنائيڈر اور ايراني صدر حسن روحاني نے نيويورك ميں اقوام متحدہ كے اجلاس كے دوران ايك ملاقات ميں اس بات پر زور ديا كہ يورپي ممالك كا ايران كے ساتھ اقتصادي تعاون كے فروغ كے لئے بينكينگ نظام كا فروغ بھي ضروري ہے اور سوئٹزرلينڈ اس حوالے سے اہم كردار ادا كرسكتا ہے.

محمد نہاونديان نے اپنے سوئٹزرلينڈ اور سويڈن كے دوروں كو كامياب قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس دورے ميں دونوں يورپي ممالك كے حكمرانوں نے ايران كے ساتھ اقتصادي اور تجارتي تعاون كے فروغ پر مختلف طريقوں كے حوالے سے بات چيت كي.

انہوں نے كہا كہ ايراني بينكوں كاسوئٹزرلينڈ كے مختلف بينكوں كے ساتھ لين دين دوسرے يورپي بينكوں سے بہتر ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲