9 دسمبر 2016 - 13:00
ایران کی پاکستان میں فضائی حادثے پر تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ہونے والے فضائی حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان میں ہونے والے فضائی حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔ ترجمان نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لوحقین کے ساتھ بھی ہمدردی کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل پاکستان میں ایک ہوائی حادثے میں 47 مسافر جاں بحق ہوگئے جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169