اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے نو ربیع الاول اور آغاز امامت امام عصر (عج) کے مبارک موقع پر "بیعت با امام موعود (عج)" کے عنوان سے منعقده سمینار کے نام اپنے پیغام مین ظلم و استکبار سے انسان کے دوران آزادی، عصر نجات و خلاص کے منتظرین کو ہدایت کی ہے کہ نو ربیع الاول کو نہایت عقیدت و احترام سے منائیں۔
انهوں نے کہا ہے: عظیم اور مقدس ایام اللہ میں ایک ربیع الموعود کی نویں تاریخ ہے؛ یہ مقدس اور مبارک دن حضرت ولی اللہ الاعظم، امام مبین، حصن حصین بقیۃ اللہ فی الارضین، موعودالانبیاء و المرسلین کی ولایت کے آغاز کا دن ہے۔
ظلم و استکبار اور استضعاف سے رہائی اور نجات و خلاص کے منتظرین پر لازم ہے کہ اس روز کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں اور اس کی تعظیم کو اپنے لئے فخر و اعزاز سمجھیں؛ حقیقت یہ ہے کہ اس روز سے ہجری تاریخ کے اندر اب "عصر مہدوی" کا آغاز ہوتا ہے۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کہا ہے کہ: کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (علیہا السلام) کے آستانۂ عزت و عصمت و عظمت میں امام موعود (عج) کی بیعت کے عنوان سے منعقده سمینار نہایت شائستہ اور مناسب اقدام ہے جو اہل تشیع کو تولّی اور تبرّی کے اصولوں، ولایت کے ساتھ تجدید عهد اور عالم امکان کے قطب یگانہ اور خدائے عز و جل اور ـ آدم (ع) سے خاتم (ص) تک ـ انبیاء علیہم السلام کے موعود کی بیعت کی طرف بلاتا ہے۔ یہ سمینار شعائر الہیہ کی تعظیم کی واضح مثال ہے جو کلمۃاللہ کی سربلندی اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات و معارف کے فروغ اور امام عصر (عج) کے ظہور موفور السرور کو ان تعلیمات و معارف کی حیات بخش اور حرکت انگیز پیغامات پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔
......................
گویا نو ربیع الاول کو عید منانے کا حقیقی فلسفہ آغاز ولایت امام زمانہ (ع) ہے؛ اسی روز سے مولائے عصر و زمان کی ولایت و امامت کا آغاز ہوا ہے اور آپ علیہ السلام ہمارے زمانے کے امام ہیں تو نو ربیع الاول یوم اللہ کیوں نہ ہو! یہ دن ہماری خوشی کے آغاز کا دن کیوں نه ہو! مبارک ہو یہ دن سارے راہیان ولایت و امامت کو۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169