7 دسمبر 2016 - 14:15
غرب اردن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی

غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی ایک بار پھر جھڑپ ہوگئ-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے علاقے " دیر نظام " پر حملہ کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی-

اس جھڑپ میں دو صیہونی فوجی پتھر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے- تین ہفتہ قبل سے اب تک صیہونی فوجیوں نے، دیر نظام علاقے کے اہم راستوں کو بند کرکے اس کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے-

صیہونیت مخالف مزاحمت میں روز افزوں اضافہ ایسے میں ہو رہا ہے کہ قدس میں اسرائیل کی تسلط پسندی کے خلاف فلسطینیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز کیا ہے اور اس مسئلے کے باعث صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں یعنی مغربی حکومتوں کو شدید تشویش لاحق ہے-

بلاشبہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی نئی تحریک انتفاضہ قابل تعریف ہے کہ جس نے صیہونی حکومت کی اس فکر پر پانی پھیردیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے کو طول دے کر فلسطینی عوام کو ان کی استقامت سے باز رکھ سکے گی-

۔۔۔۔۔

/169