اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر واقع ہوٹل کے کچن میں لگنے والی آگ نے ڈائننگ ہال، ریسپشن اور کانفرنس ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد کچھ افراد نے ہوٹل کی کھڑکیاں توڑ کر چھلانگ لگائی اور زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کا دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔
/169