3 دسمبر 2016 - 17:33
ایران کی فضائی حدود سے روزانہ 1100 پروازیں محفوظ طریقے سے گزرتی ہیں

ایرانی ہوائی اڈوں میں مواصلات اور نیویگیشن کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود سے روزانہ 1100 کے قریب مختلف پروازیں محفوظ طریقے سے گزرتی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ہوائی اڈوں میں مواصلات اور نیویگیشن کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود سے روزانہ 1100 کے قریب مختلف پروازیں محفوظ طریقے سے گزرتی ہیں.

يہ بات محمد اميراني نے ارنا كے نمائندے كيساتھ خصوصي انٹرويو مين گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايراني فضائي حدود كے ذريعے پروازوں كے گزرنے كي تعداد ميں اضافے كو برقرار ركھنا كافي پيچيدہ عمل ہے اور مختلف فضائي كمپنيوں نے اخراجات كي كمي كے باعث براہ راست پروازوں ميں دلچسپي كا اظہار كيا ہے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران بين الاقوامي پروازوں ميں اضافے كيلئے اپنے بحري بيڑوں اور ايوي ايشن نظام كو تعمير نو كرنے كا خواہاں ہے.

اس حوالے سے مختلف يورپي كمپنيوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كيساتھ تعاون كرنے كيلئے اپني آمادگي كا اظہار كيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲