اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اریک شولٹز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صدر اوباما ایران مخالف ڈی آماٹو قانون کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کر دیں گے- ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ ایران مخالف ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے-
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما اس بل پر دستخط کر دیں گے لیکن ایٹمی معاملات سے متعلق شقوں کو معطل کر دیں گے-
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایران کی علاقائی سرگرمیوں، دہشت گردی کے لئے اس کی حمایت اور اس کے بیلیسٹیک میزائلوں کے تعلق سے واشنگٹن کی تشویش دور ہو گئی ہے-
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے گذشتہ جنوری سے جب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اب تک اس سلسلے میں اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے- اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی صدر اوباما مذکورہ بل کو ویٹو کر دیں گے-
.......
/169