3 دسمبر 2016 - 17:18
مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی:  نماز سب سے بہتر امربالمعروف و نہی عن المنکر ہے

ایران کے شہر زاہدان کی مکی مسجد کے امام جمعہ نے کہا نماز سب سے بہتر امربالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر زاہدان کی مکی مسجد کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے 3 دسمبر 2016 کو شہر زاہدان میں نماز کے موضوع پر ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا نماز دین کی اساس اور بنیاد ہے اور دین اسلام میں جس قدر نماز کی تاکید ہوئی اتنی کسی اور چیز کے متعلق تاکید نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا قرآن کریم اور سنت نبوی میں نماز کو عبادت کا محور قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا نماز بشر کی بہت بڑی ضرورت ہے اور نماز درحقیقت پروردگار عالم سے محبت اور ناتوانی کا اظہار ہے۔
مولوی اسماعیل زہی نے کہا نماز انسان کی نجات کیلئے واجب کی گئی ہے اور نماز کے ذریعے انسان پاکیزہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر انسان ان کی طرف توجہ دے تو اس کی بہت ساری مشکلات دور ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا نماز اسلامی معاشرے میں ترک ہوتی جارہی ہے اور روایات کے مطابق نماز کی طرف توجہ نہ دینے والا عذاب قبر میں مبتلا ہوگا۔

........

/169