3 دسمبر 2016 - 12:18
یمنی فوجی کمانڈر: یمن میں سعودی دہشتگرد ایجنٹوں کی ہلاکت

یمن کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں اس ملک کی مستعفی حکومت سے وابستہ ایجنٹوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی کمانڈر علی الحوثی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں مشرقی مآرب میں سعودی ایجنٹوں اور یمنی فریقوں کے درمیان جاری جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں میں سترہ ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ انہیں بھاری نقصان بھی پہنچا-

جنگ یمن کی انفارمیشن کمیٹی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کی الخضراء گذرگاہ میں یمنی فوجیوں نے البقع گذرگاہ کی سمت سعودی ایجنٹوں کی پیشقدمی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، یہ گذرگاہ یمنی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے-

اس رپورٹ کے مطابق الخضرا گذرگاہ کے علاقے میں تازہ جھڑپوں میں یمنی فوج نے سعودی ایجنٹوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا جس میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے-

اسی طرح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیشقدمی روکنے کے لئے البقع کے علاقے پر بمباری کی تاہم ان کا یہ حملہ ناکام رہا-

در ایں اثنا سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر برع کے علاقوں پر تین بار بمباری کی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169