2 دسمبر 2016 - 16:56
نائیجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ کی رہائی کا حکم صادر کر دیا

نائیجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے آج اس ملک کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کی فوری رہائی کا حکم صادر کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے آج اس ملک کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کی فوری رہائی کا حکم صادر کر دیا ہے۔
اس عدالت نے شیخ زکزاکی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم صادر کر دیا ہے۔
عدالت کے قاضی نے حکومت کو ۴۵ دن کا وقت دیا ہے کہ وہ ۴۵ دنوں کے اندر شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ کو رہا کر کے پولیس کے حوالے کریں تاکہ وہ انہیں کسی پرامن جگہ پر منتقل کریں۔
عدالت نے نائیجیریا کے سکیورٹی ادارے کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زکزاکی کی گرفتاری بالکل غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا: شیخ زکزاکی کے خلاف پیش کی گئی تمام رپورٹیں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں اور ان کو مزید گرفتار رکھنا ملک میں بدامنی کا باعث بنے گا اور مزید بے گناہ افراد کی جانیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ھمسر کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔ نائیجیریا کی فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲