2 دسمبر 2016 - 16:41
امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کی توسیع جامع جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے: بہرام قاسمی

ايراني دفتر خارجہ كے ترجمان نے كہا امريكي سينيٹ كا يہ اقدام ايك ملك كا دوسرے آزاد ملكوں كے اندروني معاملات ميں مداخلت كرنا بين الاقوامي قوانين كي خلاف ورزي ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد اقتصادی پابندیاں مزید دس سال بڑھانے کی منظوری کو ایران اور مغربی طاقتوں کے مابین مشترکہ جامع جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے.

ايراني دفتر خارجہ كے ترجمان بہرام قاسمي نے كہا كہ جيسا كي ايراني سينئر سياسي عہدہ داروں نے پہلے ہي بتايا ہے امريكي سينيٹ كا يہ اقدام ايك ملك كا دوسرے آزاد ملكوں كے اندروني معاملات ميں مداخلت كرنا بين الاقوامي قوانين كي خلاف ورزي ہے.

امريكي سينيٹ نے حال ہي ميں ايران كے جوہري پروگرام كے حوالے سے عائد اقتصادي پابنديوں كو مزيد دس سال كي توسيع كي منظوري دے دي ہے.

انہوں نے كہا كہ بين الاقوامي قانون كے مطابق امريكہ بھي مشتركہ جامع جوہري معاہدے كے نفاذ كے لئے دوسرے ملكوں كي طرح ذمہ دار ہے اور اگر امريكہ كي حكومتي ڈھانچہ ميں تبديلياں آتي ہيں تو اس كا مطلب يہ نہيں ہے كہ امريكہ كي نئي انتظاميہ اس معاہدے سے كترا سكتي ہے.

ايراني وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا كہ ايران نے آج تك مشتركہ جامع جوہري معاہدے پر عملدرآمد كرتے ہوئے اپني ذمہ دارياں پوري كي ہيں ليكن شرائط كي ممكنہ تبديلي كي صورت ميں بھي اپني پاليسيوں ميں تبديلي كرنے كا آپشن ركھتے ہوئے اپنے عوام اور انقلاب كے مفادات كا تحفظ يقيني بنائے گا.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے وزارت خارجہ نے امريكہ ميں ہونے والے ايران مخالف اقدامات كا قريب سے جائزہ لے رہي ہيں اور اپني تفصيلي رپورٹ، جامع جوہري معاھدے كي عملدرآمد پر نظر ركھنے والي كميٹي كو پيش كرے گا تا كہ وہ اس سلسلے ميں اپنے فيصلہ مرتب كرسكے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲