2 دسمبر 2016 - 16:35
ایران کے ساتھ تجارت کی توسیع کے لیے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ایران کا دورہ کریں گے

نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت تد مک کلی نے اپنے آئندہ کے حوالے سے کہا کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت تد مک کلی نے اپنے آئندہ کے حوالے سے کہا کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا.

انہوں نے كہا كہ 12 سال كے بعد ميں ايك بڑے اقتصادي اور تجارتي وفد كے ساتھ ايران جا رہا ہوں اور اميد ہے كہ يہ دورہ بڑي حد تك كامياب ہو گا.

نيوزي لينڈ نے 1957 ميں تہران ميں اپنا سفارت خانہ كھولا تھا جو مشرق وسطي ميں نيوزيلينڈ كا كسي بھي ملك كا پہلا سفارت خانہ تھا.

انہوں نے كہا كہ ايران نيوزلينڈ كے لئے بڑي اہميت ركھتا ہے جو ايران كے خلاف پابنديوں كي وجہ سے ہمارے اقتصادي سرگرمياں متاثر رہي تھي وہ اب دوبارہ بحالي كي طرف گامزن ہيں.

نيوزليند كے وزير تجارت نے مزيد كہا كہ ايران اور نيوزليند اپنے تجارتي لين ديں كو 1 ارب ڈالر تك بڑھا سكتےہيں.

انہوں نے كہا دونوں ممالك ميں تعليم ، تعميرات، خوراك، توانائي، زراعت اور تكنيكي خدمات كے شعبوں ميں تعاون كے وسيع مواقع موجود ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲