1 دسمبر 2016 - 16:33
فارسی زبان کے فروغ کے لیے پچاس سالہ گرانقدر خدمات پر پاکستانی استاد کو خراج تحسین

پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کیلئے 50 سالہ گران قدر خدمات پر استاد 'ڈاکٹر مہر نور محمدخان' کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کیلئے 50 سالہ گران قدر خدمات پر استاد 'ڈاکٹر مہر نور محمدخان' کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد ميں غيرملكي زبانوں كي يونيورسٹي ميں جمعرات كے روز فارسي زبان كے استاد 'ڈاكٹر مہر نور محمدخان' كے ريٹائرمنٹ كے موقع پر خصوصي تقريب كا انعقاد كيا گيا.

اس تقريب ميں پاكستان ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير ' مہدي ہنر دوست' نے بطور مہمان خصوصي شركت كي

ايراني سفير نے اس تقريب ميں ڈاكٹر محمدخان كي زبان فارسي كے حوالے سے خدمات كو سراہتے ہوئے كہا كہ زبان فارسي ضرب الامثال، اخلاقي، انساني اور ادبي تعليمات سے مالامال ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان مضبوط تعلقات كے اہم عوامل ميں سے ايك فارسي اور اردو كے درميان بہت قريبي تعلقات ہيں.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ڈاكٹر محمد خان نے علامہ اقبال كي طرح اردو اور فارسي كے فروغ ميں اہم خدمات پيش كي ہيں.

ڈاكٹر محمدخان نے پاكستان ميں مختلف ايراني اداروں ميں زبان فارسي كے فروغ كي حمايت كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان كي غيرملكي زبانوں كي يونيورسٹي اور ان كے اعلي عہديداروں دونوں ممالك كے درميان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات كو مضبوط بنانے پر بہت اہميت ديتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ فارسي زبان ہمارے پاكستاني عوام كيلئےايك عظيم ادبي، ثقافتي اور تاريخي ثروت ہے.

پاكستان ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے ثقافتي اتاشي 'شہاب الدين دارائي' نے كہا كہ دشمنوں كي كوششوں اور تخريب كاري كے باوجود ابھي دونوں ممالك كے درميان ديرينہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہيں.

انہوں نے كہا كہ خطے ميں سب ركاوٹوں كے باوجود دونوں ممالك كے اعلي حكام دوطرفہ تعلقات خاص طور پر ثقافتي تعلقات كو فروغ دينے كي كوشش كررہے ہيں.

اس منعقدہ تقريب ميں ايراني ثقافتي اتاشي، ايران اور پاكستان كے فارسي زبان كے ريسرچ سينٹر كے سربراہ، تاجيكستان اور افغانستان كے ثقافتي اتاشيوں اور غيرملكي زبانوں كي يونيورسٹي كے كئي پروفيسروں اور طلبا نے بھي شركت كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲