1 دسمبر 2016 - 16:03
شامی حکومت کے بارے میں اردوغان کے بیان پر روس کا سخت رد عمل

ترک صدارتی محل نے اردوغان کے بیانات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی صدر کو حکومت سے ہٹانے کے بارے میں ترک صدر کے بیانات کو ظاہری معنی میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کے مطابق، شامی حکومت کے بارے میں اردگان کے حالیہ بیانات پر روس کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد ترک حکمران اردوغان کے بیانات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے۔

روسی خبر رساں ادارہ اسپوٹنیک نے خبر دی ہے کہ ترک صدارتی محل کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ روس، صدر اردوغان کے بیانات سے اپنی غلط فہمیوں کو جلد دور کریگا۔

واضح رہے منگل کے روز ترک صدر نے کہا تھا شام میں ترک فوج اتارنے کا مقصد شامی صدر کو اقتدار سے ہٹاناہے۔

اردوغان کے بیان پر روس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا ایسے بیانات شامی بحران کے حل کے لئے مفید نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲