اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں جاری ”فلسطین کا سوال “ کے موضوع پر جاری مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے فلسطینی سرزمین، غزہ کی پٹی اور مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 52لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو گزشتہ ستر سال سے اپنے گھروں سے زبردستی محروم رکھنااور انکا جائز اور قانونی حق واپس دینے سے انکار کرنا انصاف اور اخلاقیات کی نفی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا دن منانابین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی سنگین نفی کرنے والے ایک غاصب کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی یا د دلاتا ہے ۔
انہوں نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا ادراک کرنے کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
.......
/169