اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موصل آپریشنل کمان کے سربراہ نجم الجبوری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ داعش کے عناصر موصل سے فرار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں موصل سے فرار کا جو واحد راستہ بچا ہے وہ بھی بند ہو جائے گا-
مذکورہ عراقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر ہمیشہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں- عراقی فوجی کمانڈر نجم الجبوری نے کہا کہ رواں عیسوی سال کے آخرتک موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔
.......
/169