اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمان کے پچاس ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ، مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے جو بارہ گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ انتخابات میں دو سو ترانوے امیدوار حصہ لے رہے جن میں چودہ خواتین بھی شامل ہیں۔
چار لاکھ ترسی ہزار دوسو کویتی شہری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کو مکمل چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اگرچہ کویتی پارلیمان کو کابینہ کی تشکیل اور بعض دوسرے اختیارات حاصل ہیں تاہم اصل اختیارات کویتی شاہی خاندان کے ہاتھ میں ہیں۔
کویت کے بادشاہ شیخ صباح الااحمد الصباح نے معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں اور ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد سولہ اکتوبر کو اپنے ایک حکم کے ذریعے حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کو تحلیل کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169