اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکارفورس نے موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف ایک بھرپور جنگ کے بعد اس علاقے میں پانچ دیہاتوں کو آزاد کرا لیا- ان کارروائیوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے بہت سے فوجی ساز وسامان کو تباہ کردیا گیا-
عراقی عوامی رضاکار فورس نے موصل کے مغرب میں داعش کے ایک حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے- اس حملے میں الحشد الشعبی کے بھی متعدد جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ عوامی رضاکار فورس نے داعش کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169