اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مازندران کے حوزہ علمیہ فیضیہ کے مدیر آیت اللہ محمد فاضل استرآبادی دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔
مرحوم آیت اللہ استرآبادی ۸۱ سال کی عمر میں ایران کے شہر بابل کے ہسپتال بہشتی میں آج بروز سنیچر کو انتقال کر گئے۔
محمد فاضل استر آبادی ۱۳۱۴ ہجری شمسی کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ ۱۳۵۹ ہجری شمسی میں ایران کی مجلس اسلامی میں بابل کے نمائندہ کے طور پر منتخب ہوئے۔ ۱۳۶۳ میں آپ نے شہر بابل میں حوزہ علمیہ فیضیہ کی بنیاد رکھی۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲