25 نومبر 2016 - 15:10
مصر کے صحرائے سینا میں متعدد مصری فوجی جاں بحق

مصر کے صحرائے سینا میں کار بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ مصری فوجی ہلاک ہو گئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے ترجمان بریگیڈیر ممحد سمیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں نے جزیرہ نمائے سینا میں فوج کی ایک چیک پوسٹ پر کار بم کا دھماکہ کرکے آٹھ مصری فوجیوں کو ہلاک کر دیا- مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اس کے بعد کار بم کا دھماکہ کیا- ان کا کہنا تھا کہ اس لڑائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں-

اس سے پہلے یہ خبریں تھیں کہ دہشت گردوں نے العریش شہر کے جنوب میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے- مصری حکام نے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ ولایت سینا پر عائد کی ہے جس کے القاعدہ اور داعش سے قریبی رابطے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169