اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کے مطابق عراقی جنگی ذرائع ابلاغ نے صوبہ نینوا میں درندہ صفت داعش کے وزیر اطلاعات کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی وزیر اطلاعات ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے جبکہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے مزید پیش قدمی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲