اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشہور ذاکر اور منقبت خوان سلیم موذن زادہ اردبیلی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔
سلیم موذن زادہ اردبیلی 1936ء میں پیدا ہوئے۔ اہل بیت علیہم السلام کی ذوات مقدسہ سے ارادت و عقیدت اور خوبصورت آواز انہیں ورثے میں ملی تھی۔ ان کے والد محترم شیخ عبدالکریم مؤذن زادہ اردبیلی ایران ریڈیو کے سب سے پہلے مؤذن تھے۔ سلیم مؤذن زادہ اردبیلی کے بھائی رحیم مؤذن زادہ اردبیلی کی آذان موجودہ زمانے میں ایران کی معروف ترین اور محبوب ترین آذان ہے جسے ایران کے قومی آثار کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سلیم مؤذن زادہ اردبیلی بہت خوش الحان منقبت خوان تھے۔ انہوں نے اپنی تمام عمر اہل بیت علیہم السلام کی منقبت خوانی اور مداحی میں بسر کی۔ انہوں نے جن منقبتوں اور نوحوں کو اپنی خوبصورت آواز کا لباس پہنایا ان کی تعداد تقریباً 2000 تک جا پہنچتی ہے۔ فارسی زبان کے علاوہ انہوں نے ترکی زبان میں بھی منقبت خوانی کی۔ کبھی کبھار عربی میں بھی منقبت خوانی کرتے تھے۔
ان کا مشہور نوحہ ’’زینب زینب‘‘ جو انہوں نے انتہائی پُرسوز آواز میں پڑھا تھا، ان کے مشہور ترین نوحوں میں سے ہے حتی کہ آذربایجان کے رہنے والے جو لوگ ترکی نہیں جانتے وہ بھی اس نوحے کو پوری پورے جذبے سے پڑھتے ہیں۔
.......
/169