22 نومبر 2016 - 16:12
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے داعش میں بھرتیوں کا انکشاف

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھرتیاں شام میں موجود داعش کے کمانڈر قاری عابد نامی شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہیں۔ قاری عابد لوگوں کی ذہن سازی کرتا ہے اور داعش کے لیے کام کرنے پر تیار ہونے والوں کا اپنے بھانجے نبیل احمد سے رابطہ کروا دیتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت کے لئے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور قصور سے بھرتیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق داعش میں شمولیت کے لئے خواتین سمیت 14 پاکستانی شام اور افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام افراد 2 ہفتے پہلے شام اور افغانستان پہنچے ہیں۔ ان میں سے 7 کا تعلق لاہور، 2 کا سیالکوٹ، ایک کا اسلام آباد اور کچھ کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھرتیاں شام میں موجود داعش کے کمانڈر قاری عابد نامی شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہیں۔ قاری عابد لوگوں کی ذہن سازی کرتا ہے اور داعش کے لئے کام کرنے پر تیار ہونے والوں کا اپنے بھانجے نبیل احمد سے رابطہ کروا دیتا ہے۔ تیار ہونیوالوں کو بعد میں افغانستان اور شام بھیج دیا جاتا ہے۔

.......

/169