اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی کے موقع پر کربلا کے مختلف راستوں میں ثقافتی موکب برپا کر کے زائرین حسینی کو معارف اہل بیت(ع) سے آشنا کرنے کی کوشش کی۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے ان موکبوں میں تقریبا ۲۰ قسم کی ڈیجیٹل مصنوعات پیش کی گئیں جن میں سے چند ایک کو ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے:
۱: ذکریٰ: قرآن کریم، نھج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ اور منتخب دعاوں کے مجموعہ پر مشتمل وینڈوز سافٹ ویئر جو فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں ترجمہ شدہ ہے۔
۲: اعلام الھدیٰ: چہاردہ معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ پر تحریر شدہ چودہ جلد کتابوں کا اینڈروئڈ سافٹ ویئر جو فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔
۳: مفتاح: ستر ہزار سے زائد مذہبی سوالات و جوابات کے مجموعہ کا اینڈروئڈ سافٹ ویئر جو فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔
۴: عاشورائی ثقافت: قیام عاشورہ سے متعلق مقالات پر مشتمل اینڈروئد سافٹ ویئر جو فارسی، عربی، انگریزی، فرانسوی، اطالوی، سواحلی، تاجکی اور تھائی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔
۵: رسالۃ الحقوق: امام سجاد علیہ السلام کے رسالہ حقوق کا اینڈورئڈ سافٹ ویئر جو فارسی، عربی، انگریزی، فرانسوی، اطالوی، سواحلی، تاجکی، اردو اور تھائی زبانوں میں ہے۔
۶: ۲۵۰ سالہ انسان: ائمہ طاہرین (ع) کی سیاسی زندگی پر رہبر انقلاب اسلامی کی تقاریر کے مجموعہ کا اینڈروید سافٹ ویئر جو انگریزی اور فرانسوی زبانوں میں ہے۔
۷: ایک خط آپ کے نام: مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب کے دو خط، نیز ۱۴۳۷ھ کے حج کے موقع پر دیا گیا پیغام حج، اینڈروید فارمٹ میں، پہلا خط دنیا کی ۵۰ زبانوں میں، دوسرا خط، ۶۰ زبانوں میں اور پیغام حج ۳۵ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔
۸: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سافٹ ویئرز کا مجموعہ جو وینڈوز اور اینڈرویڈ فارمٹ میں اور مختلف زبانوں میں ہے۔
۹: اربعین حسینی: امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے کربلا میں تقسیم کئے گئے حالیہ سالوں میں پمفلٹ اور بروشرز کا مجموعہ جو پی، ڈی، ایف، فارمٹ میں، فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں تیار کئے گئے۔
۱۰: عربی اور انگریزی نوحوں کی ویڈیو ڈی وی ڈیز، ایم پی تھری فارمٹ میں۔
اس کے علاوہ، فارسی، عربی اور انگریزی میں امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)، جناب زینب (س) اور جناب رقیہ (ع) کی زندگی پر مشتمل بچوں کے لیے کارٹون کی سی ڈیاں تقسیم کی گئیں۔
مذکورہ سافٹ ویئر کو دو طریقوں؛ سی ڈیوں اور آف لائن وائی فائی کے ذریعے لائن ڈانلوڈ کی صورت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے موکب جو کربلا میں شارع باب القبلہ پر ایرانی قونصلٹ کے پاس لگایا گیا میں رجوع کرنے والے مختلف ممالک کے زائرین کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی گزشتہ چند سالوں سے اربعین کے موقع پر کربلا میں دنیا کے کونے کونے سے حاضر ہونے والے زائرین حسینی کے لیے دینی اور ثقافتی خدمات پیش کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲