13 نومبر 2016 - 14:30
چینی وزیر دفاع ایران کے دورے پر

چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل چانگ وان کوانگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان مطابق چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل چانگ وان کوانگ اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چین کے وزیر دفاع اپنے ایرانی ہم منصب جنرل حسین دھقان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169