اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب پاک فوج کی مشقوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ان مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار فوجی مشقوں میں ڈیجیٹل کنٹرول روم استعمال کئے گئے اور ایس ایس جی کے دستوں نے فری فال کے مظاہرے کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ان فیلڈ مشقوں نے حربی تیاریوں کو جانچنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ ان مشقوں کی کامیاب تکمیل نے حربی تیاریوں پر ہمارے اعتماد کو مزید بڑھایا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ہم ملک کے اندر مغربی سرحد پر انسداد دہشتگردی کی جنگ میں مصروف ہیں لیکن دشمن کی کسی بھی مہم جوئی اور اسٹرٹیجک غلط فہمی سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
انہوں نے پاک فوج پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جواں مردی، عزم اور لگن کی عالمی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔
انہوں نے ہمہ وقت تیاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے جوانوں اور افسروں کے مورال کو سراہا۔
وہ کھاریاں میں جنگی مشقوں کے جائزے کے بعد پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲