اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریئل کلیئر پالیٹیکس ویب سائٹ نے اپنےسروے میں کہا ہے کہ اب تک ہیلری کلنٹن کو سینتالیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پینتالیس اعشاریہ تین فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے- اس سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن ایک اعشاریہ سات فیصد ووٹوں سے آگے ہیں- پچھلے چند روز کے دوران ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فاصلہ کافی حد تک کم ہوا ہے-
ایک ایسے وقت میں جب امریکہ کے انتخابات میں اب پانچ روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اگر آٹھ نومبر تک ووٹروں کا رجحان یہی رہتا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے تو ہیلری کلنٹن کو پینتالیس اعشاریہ تین فیصد، ٹرمپ کو تینتالیس اعشاریہ چار فیصد، لیبر ٹرین پارٹی کے گیری جانسن کو چار اعشاریہ چھے اور گرین پارٹی کی جیل اسٹائن کو دو اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملیں گے-
کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان ووٹوں کا فاصلہ ایک اعشاریہ نو فیصد سے بھی کم ہے جو بدھ کے مقابلے میں اعشاریہ تین فیصد کم ہوا ہے۔ اسی طرح الیکٹورل کالج کے ووٹوں کے بارے میں جو سروے رپورٹیں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ہیلری کلنٹن کو دو سو چھبیس ووٹ اور ٹرمپ کو ایک سو اسّی ووٹ ملیں گے- یہ سروے رپورٹیں صرف جمعرات کی صبح تک کی ہیں-
.......
/169