2 نومبر 2016 - 14:25
پاکستان میں بھی آل سعود کے دہشتگرد

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔ حکومتی وزراء کا کالعدم تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروت اس امر کی تھی کہ حکومتی وزراء ان تکفیری عناصر کو دہشتگرد قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کرتے لیکن اسکے برعکس کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیساتھ خوش گپیوں میں مگن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹونٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے واہ کینٹ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان ایک پُرامن اور محب وطن قوم ہے، ہم ہی پاکستان کے امن کے وارث ہیں، وہ قوم جو اس ملک سے مخلص ہے، کو آئے روز کراچی، کوئٹہ، ڈی آئی خان اور واہ کینٹ میںقتل کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم شہادتوں اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، کربلا سے ہمیں درس حریت ملا ہے، شہادت ہماری میراث ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انکے نظریے اور رستے پر عمل پیرا ہو کر ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔ سرفراز نقوی نے کہا حکومتی مشینری و حکومتی اداروں میں تکفیری سوچ کی حامل کالی بھیڑیں عالمی تکفیری ایجنڈا کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہیں جو ملک ومحب وطن لوگوں دونوں کے دشمن ہیں۔
سید سرفراز نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ آل سعود کا کردار واضح ہے، آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔
حکومتی وزراء کا کالعدم تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروت اس امر کی تھی کہ حکومتی وزراء ان تکفیری عناصر کو دہشتگرد قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کرتے لیکن اسکے برعکس کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیساتھ خوش گپیوں میں مگن ہیں۔

.......

/169