2 نومبر 2016 - 13:34
ایران نے صہیونی ریاست کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونیوں کو عالمی امن و صلح کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب غلام حسین دہقانی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی امن و صلح کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کرے-

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات میں اضافے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی افسوسناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے غیرقانونی اقدامات بند کرے-

انہوں نے کہاکہ غزہ کا گیارہ برسوں سے محاصرہ ہونے کے نتیجے میں اس علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کی افسوسناک صورتحال پہلے سے بھی زیادہ بدتر ہو گئی ہے اور فلسطینیوں کے مکانات اور اسکولوں پر صیہونی حکومت کے حملے اور فلسطیینوں کے قدرتی وسائل کو غیر قانونی طریقے سے لوٹنے پر مبنی صیہونیوں کے اقدامات سخت تشویش کا باعث ہیں-

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر غلام حسین دہقانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی نفرت انگیز پالیسی عالمی امن و صلح کے لئے خطرہ ہے کہا کہ فلسطینی سرزمینوں منجلمہ مشرقی بیت المقدس اور شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں صیہونی حکومت جو اقدامات انجام دے رہی ہے وہ چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کے منافی ہیں۔

.......

/169