2 نومبر 2016 - 10:31
عراقی فوج کے آپریشن میں ایک ہزار سے زائد سعودی داعشی ہلاک

عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موصل آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بتایا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے دستے جنوبی سیکٹر سے داعش کے ٹھکانوں کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک ہزار ایک سو کے قریب تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں میل کا علاقہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں تین سو پچھتر دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ بری فوج نے جنوبی سیکٹر پر سات سو اٹھہتر داعشیوں کو ہلاک کیا ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران صوبہ نینوا کا آٹھ سو پچانوے میل کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

.......

/169