1 نومبر 2016 - 15:55
مریم اورنگزیب وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مقرر

وزیراعظم نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعت ونشریات مقرر کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعت ونشریات مقرر کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب خواتین کی مخصوص نشت پر رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔ مریم اورنگزیب کو سیاست ورثے میں ملی۔ ان کے والد راجہ اورنگزیب عباسی سینیٹر رہے۔ ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب (ن) لیگ کی اہم رکن جبکہ خالہ نجمہ حمید بھی سینیٹر ہیں۔ وہ اس وقت پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ اطلاعات وماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کمیٹیوں کی رکن ہیں۔ مریم اورنگزیب راولپنڈی اسلام آباد خواتین یوتھ ونگ کی چیف آرگنائزر بھی ہیں۔ انہوں نے لندن کی یونیورسٹیوں سے معیشت اور ماحولیات میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169