1 نومبر 2016 - 15:49
روسی وزیر دفاع: مغرب کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں

روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مغرب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ نام نہاد اعتدال پسند مسلح گروہوں کی وجہ سے بحران شام کے سیاسی حل کا عمل، تعطل سے دوچار ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب کو شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گرد آئے دن حلب کے رہائشی علاقوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ تمام فریقوں کی مشارکت سے دہشت گردوں کو شام میں ختم کرنا اور اس معاملے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق پچھلے چند روز کے دوران حلب میں دہشت گردوں کے حملوں میں اسی افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169