1 نومبر 2016 - 10:36
جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر عمران جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اسی دوران آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا۔ آٓئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمیوں اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169