29 اکتوبر 2016 - 19:14
اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر قرارداد کی منظوری

اقوام متحدہ میں رکن ملکوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے جلد سے جلد بات چیت شروع کی جائے۔

یہ قرارداد قوام متحدہ کی جنرل اسملبی کی ایک کمیٹی نے پاس کی ہے - امریکا نے نیٹو میں اپنے اتحادی ملکوں سے کہا تھا کہ وہ اس قرارداد کی مخالفت کریں- جنرل اسمبلی کی اس کمیٹی نے جانب سے منظور کی گئی یہ قرارداد اگر چہ لازم الاجرا نہیں ہے لیکن اس سے امریکا جیسے ملکوں پر، جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تیار نہیں ہیں، دباؤ ضرور بڑھے گا -

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کی منطوری کے بعد اقوام متحدہ کے سامنے این پی ٹی پر عمل درآمد کرانے کے لئے ایٹمی طاقتوں پر دباؤ بڑھانے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ این پی ٹی پر عمل درآمد سے امریکا کافی حد تک کمزور ہو جائے گا یہی وجہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اس قسم کی قراردادوں کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲