29 اکتوبر 2016 - 10:09
موگرینی کا دورہ تہران و ریاض

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ شام کے بحران سے متعلق مذاکرات کے لئے تہران اور ریاض کا دورہ کریں گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی، شام کے بحران کا جائزہ لینے کے مقصد سے اپنے دو روزہ دورے میں ہفتہ ( انتیس اکتوبر) کو تہران اور پھر ریاض کا دورہ کریں گی-

موگرینی اپنے اس دورے میں شام کے بحران سے متعلق بات چیت کے علاوہ بعض دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گی-

واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے شام کے بحران کے سیاسی راہ حل میں ایران کے موثرکردارکی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین، شام کے بحران کے خاتمے کے لیے ایران سمیت خطے کے دیگراہم ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے درپے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169