اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ کوئٹہ کے موسی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی -
اعلی سول اور فوجی قیادت کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان ، وزیر اعلی بلوچستان، صوبے کے گورنر اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے -
نمازجنازہ کے بعد حملے میں مارے گئے پولیس اہلکاروں کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردی گئیں - قبل ازیں وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپتالوں میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی -
۔۔۔۔۔۔۔
/169