اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام سے ملاقات کے لئے سویڈن کے وزير اعظم اٹیفن لوون عراق پہنچ گئے ہیں۔
سویڈن کے وزیر اعظم عراقی حکام کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عراقی فوج کا موصل کی آزادی کے لئے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن 8 دن سے جاری ہے اس مدت میں کئی یورپی رہنماؤں نے عراق کا دورہ کیا ہے امریکی وزير دفاع بھی عراق کا دورہ کرچکے ہیں۔
.......
/169