اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر کے سابق امیر ’’خلیفہ بن حمد آل ثانی‘‘ کا ۸۴ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، قطر کے سابق امیر اور موجودہ امیر کے دادا کا انتقال ہو گیا ہے۔
خلیفہ بن حمد آل ثانی ۱۹۷۲ سے ۱۹۹۵ تک قطر کے امیر تھے اور ۱۹۹۵ میں ان کے بیٹے حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ان کے خلاف بغاوت کر کے انہیں حکومت سے برکنار کر دیا تھا۔
امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے داد کی موت پر تین دن کے لیے عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲