23 اکتوبر 2016 - 07:55
ملائیشیا کی ایران کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ملائیشیا نے ایران کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے محمکہ سرمایہ کاری کے سربراہ ازمون محمود نے آئی آر آئی بی کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ لگانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے سرمایہ کار حلال غذا، دواسازی اور آرائشی سامان کی تیاری میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے حکام پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملائیشیا اور ایران کے درمیان بینکاری تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں تاکہ مشترکہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے۔

ملائیشیا کے محمکہ سرمایہ کاری کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے ملکوں تک ملائیشیا کی رسائی کے لیے ایک اہم ترین مرکز میں تبدیل ہونے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا بھی ایران کے لیے جنوبی ایشیا کے ملکوں تک رسائی کا دوازہ بن سکتا ہے۔

.......

/169