اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے افریقی ممالک کے ساته تعلقات کی توسیع کو قومی خارجہ کی پالیسی کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اگریقی ملک آئیوری کوسٹ کے ساته باہمی تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو بڑهانے کیلئے تیار ہے.
ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر 'حسن روحانی ' نے پیر کے روز تہران کے دورے پر آنے والے آئیوری کوسٹ کے وزیرخارجہ ' عبداللہ البرٹ' کے ساته ایک ملاقات میں کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران پاور پلانٹس، ڈیموں اور سڑکوں کی تعمیر کے میدان میں آئیوری کوسٹ کی مدد کے لئے تیار ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور آئیوری کوسٹ کے درمیان تعاون کیلئے ایک مشترکہ کمیشن کا قیام اور دونوں ملکوں کی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کی ضروری ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو اقتصادی تعاون کی ترقی کیلئے فعال اور متحرک ہونا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشتگردی کو جڑ سے اکهاڑنے کے لئے خطی ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون پر زور دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے خطے کے تمام ممالک کی مدد کرے گا اور تمام ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
آیئوری کوسٹ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتہ اقتصادی تعلقات کے بڑهانے کیلئے تیار ہے.
اس موقع پر ائیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کی کامیابی پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پوزیشن کی ترقی بین الاقوامی میدان میں ترقی پذیر ممالک کیلئے مثبت اثر پڑے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲