17 اکتوبر 2016 - 12:51

ایران کی فضائیہ نے فدائیان حریم ولایت کے نام سے چھٹی تین روزہ فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فضائی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود روز خوش نے کہا ہے کہ فضائی مشقوں میں مختلف اقسام کے جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ فضائی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے ٹھکانوں اور طیاروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ دن اور رات کی تاریکی میں طیاروں میں تیل بھرنے کی مشق بھی کی جائے گی جبکہ ٹرانسپورٹ طیارے مشقوں والے علاقے میں چھاتہ بردار فوجی بھی اتاریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے جاسوس طیارے بھی علاقے پر پرواز کریں گے اور فرضی دشمن کے ٹھکانوں کے فضائی نقشے اور تصاویر اتاریں گے۔فوجی مشقوں میں مختلف قسم کے ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔ بریگیڈیئر جنرل مسعود روز خوش نے مزید کہا کہ فضائی مشقوں کے دوران زمین سے فضا اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے مختلف اقسام کے میزائلوں اور راکٹوں کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169