اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہان تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی نے گزشتہ شب آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی کے گھر پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں مراجع تقلید نے حوزہ علمیہ سے متعلق مسائل پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملک میں پائی جانے والی ثقافتی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایران میں جھوٹے عرفان کی بنیاد پر وجود پانے والے انحرافی فرقوں کا سد باب کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات اہل بیت(ع) کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے عرفان کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲