اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے امور میں صدر پوتن کے معاون خصوصی آندرے کروتس کیخ نے روس کے خلاف سائـبر حملوں کی امریکی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو ڈرانے دھمکانے کی امریکی کوشش احمقانہ ہونے کے ساتھ ہی ساتھ غیر ذمہ دارانہ بھی ہے۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ روس اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا بھر پور جواب دے گا۔
امریکہ میں صدراتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے روس کی جانب سے سائبر حملوں کے امریکی دعووں کے بعد امریکہ کے نائب صدر نے روس کے خلاف سائبر جنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے خلاف ہونے والے سائبر حملوں کا بھرپور جواب دے گا جس کے پیچھے بقول ان کے روس کا ہاتھ ہے۔
امریکہ کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سمیت متعدد امریکی عہدیدار اس بات کا دعوی کرچکے ہیں کہ روسی ہیکروں نے ڈیموکریٹ پارٹی کے قومی نیٹ ورک پر حملہ کرکے بہت سے دستاویزات ہیک اور انہیں انیٹر نیٹ پر جاری کردیا ہے۔
.......
/169