اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے بارے میں سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے باہمی دلچسپی کے معاملات اور اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں شام کے بارے میں لوزان میں ہونے والے عالمی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ شام کے بارے میں سوئزر لینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے اجلاس میں ایران، روس، امریکہ ، ترکی ،سعودی عرب، عراق، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل لوزان میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169