اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے، لوزان میں شام کے بارے میں ہونے والے عالمی اجلاس سے قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال اورلوزان اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شام کے بارے میں سوئزر لینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے اجلاس میں ایران، روس، امریکہ ، ترکی ،سعودی عرب، عراق، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔
.......
/169