10 اکتوبر 2016 - 14:05
شام میں سرگرم حکومت مخالف سبھی مسلح گروہ دہشت گرد ہیں

شامی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم حکومت مخالف سبھی مسلح گروہ دہشت گرد ہیں اور یہ لوگ پر امن بسنے والوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں انہیں کو عالمی طاقتیں اپنے اپنے مقاصد کےلئےا ستعمال کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت اطلاعات ونشریات کے ترجمان محمد رامز نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم سبھی مخالف مسلح گروہ دہشت گرد ہیں اور امریکا اپنے مقاصد اور مفادات کی بنا پر دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر کو بچانے کی کوششیں کررہا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ امریکا ہی نہیں کئی عالمی طاقتیں انکو اپنے اپنے مقاصد کےلئے استعمال کررہی ہیں لیکن اسکا نقصان صرف اور صرف شامی عوام کو ہورہا ہے۔

شامی وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان محمد رامز نے شام کے بحران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، شام کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ایک کٹھ پتلی اور کمزور حکومت برسراقتدار لانا چاہتاہے-

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت شام کے بحران کے سیاسی حل کے حق میں نہیں ہے۔

.......

/169